• news

طارق شفیع کے6 میں سے5 دعوے غلط قرار‘ یو اے ای نے شریف فیملی کی منی ٹریل مسترد کر دی

اسلام آباد (اے این این) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئی رپورٹ کی جلد نمبر 3 میں یو اے کی وزارت انصاف کا خط شامل کیا گیا ہے جس میں وزارت نے وزیراعظم پاکستان کے کزن طارق شفیع کے 6میں سے5دعوے مسترد کردئیے ہیں۔ پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران شریف خاندان کی جانب سے دی گئی منی ٹریل کو متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے مسترد کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے کزن طارق شفیع کی جانب سے گلف سٹیل مل کی فروخت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 14اپریل 1980ء گلف سٹیل مل کی فروخت کی گئی لیکن جے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ دبئی سے اس فروخت کا کسی بھی قسم کا ریکارڈ نہیں ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طارق شفیع کی العمران کمرشل کمپنی9ملین درہم کی ڈیفالٹر تھی لیکن طارق شفیع کا کہنا تھا کہ اس کے25فیصد شیئر فروخت کئے گئے اور سکریپ جدہ بھیجا گیا لیکن نہ تو دبئی کے مرکزی بینک کی جانب سے منی ٹریل کے ثبوت ملے اور نہ ہی دبئی سے جدہ سکریپ بھیجنے کا کوئی ثبوت ملا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن