• news

وزیراعظم کی صاحبزادی نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں‘ جے آئی ٹی: الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں: مریم

اسلام آباد ، لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے جے آئی ٹی میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں جعلی دستاویزات دینا جرم ہے یہ جعلی دستاویزات حقائق کو توڑنے مروڑنے کیلئے ہیں۔ حسن نواز نے بھی سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ ان جعلی دستاویزات پر حسین نواز، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) صفدر کے بھی دستخط ہیں جبکہ مریم نواز شریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔ مریم نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر تضاد کا سپریم کورٹ میں نہ صرف مقابلہ کیا جائیگا بلکہ رپورٹ کے پرخچے اڑا دینگے۔ الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں کاروبار سے متعلق تمام ثبوت جمع کرائے ہیں۔ 1960ء سے اب تک کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن