• news

نواز شریف کیخلاف زیر التوا نیب مقدمات کی تحقیقات مکمل ، حدیبیہ ملز، ہیلی کاپٹر خریداری سمیت بند کیسز ری اوپن کرنے کی سفارش

اسلام آباد (آن لائن) جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی حتمی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب میں زیر التواء مقدمات کی فوری تحقیقات مکمل اور ایف آئی اے اور ایس ای سی پی میں بند مقدمات ری اوپن کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیب میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف لندن جائیداد کی آمدن واضح ذرائع نہ ہونے کے حوالے سے ایک کیس رجسٹرڈ ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کی خریدو فروخت میں آمد واضح نہیں ہے کہ یہ کیسے خریدے گئے ،اس کیس میں گزشتہ سترہ سے اٹھارہ سال کے دوران کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ، جے آئی ٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پانامہ کیس کے الزامات اسی کے گرد گھومتے ہیں اگر اس کیس کی پروفیشنل انداز میں تحقیقات کی جاتی تو پانامہ لیکس کا معاملہ کئی سال پہلے ہی حل ہوجاتا مگر نیب انتظامیہ کے تاخیری حربوں کی وجہ سے یہ غیر معمولی طور پر تاخیر کا شکار ہے ، اگر چہ 27دسمبر 1999کواس کیس کی تحقیقات شروع کرنے کی اجازت دی گئی مگر اٹھارہ سال گزرنے کے باوجود نیب لندن میں جائیداد کے حوالے سے کوئی ثبوت اکھٹے نہیں کر سکا ،اب سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی میں اس حوالے سے کافی شواہد سامنے آئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیب کی انوسٹی گیشن کا اس کے ساتھ گہرہ تعلق ہے ،اسی طرح رائیونڈ کے گرد و نواح میں خریدی گئی زمین کا کیس فروری 2000سے،رائیونڈ سٹیٹ میں سڑک کی تعمیرمیں اختیارات کا ناجائز استعمال کا کیس اپریل 2016سے،شریف ٹرسٹ کے حوالے سے جاری تحقیقات کا کیس مارچ 2000سے حدیبیہ انجینئر کمپنی میں بے نامی سرمایہ کاری کے حوالے سے کیس فروری 2000سے،ایف آئی میں غیر قانونی بھرتیوں میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے کیس 1999سے ،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس 2000زیر التواء ہیں ،جے آئی ٹی نے وزیراعظم کیخلاف خارج ہونے والے متعدد مقدمات کو دوبارہ ری اوپن کرنے کی سفارش کی ہے ،مقدمات میں نواز شریف ،سیف الرحمان کیخلاف ہیلی کاپٹر کی خریداری کا کیس ، حدیبیہ پیپر مل کیس ،رائیونڈ میں غیر قانونی تعمیر ات سے متعلق کیس شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ایف اے کے حدیبیہ انجینئرنگ پرائیوئٹ لمیڈڈ ،اور حدیبیہ پیپر مل لمیٹڈ کے منسوخ مقدمات کو دوبارہ ری اوپن کرنے کی سفارش کی ہے اسی طرح جے آئی ٹی کی جانب سے ایس ای سی پی کی جانب سے چوہدری شوگر مل چوہدری شوگر مل کے سالانہ آڈٹ اکائونٹس میں پر اسراربے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کے کیس کو بھی دوبارہ کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن