• news

خواجہ آصف نے عمران خان کو مفت بر بنارسی ٹھگ قرار دیدیا‘ میرا رب نوازشریف کی عزت مزید بڑھائے گا: وزیردفاع

لاہور (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو بنارسی ٹھگ قرار دیدیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیںمفت بر بنارسی ٹھگ قرار دیدیا۔ خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بوجھو تو جانیں۔ مطلقہ بیوی سے کروڑوں، بچے مفت پرورش، پاکستان میں اے ٹی ایم مشینیں، زکٰوۃکے پیسے باہر، پراپرٹی سٹے میں اور جیب خالی، اتنا بڑا مفت بر بنارسی ٹھگ۔ اس سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو کوئی بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ تحریک انصاف نے ترقی کی راہ میں دھرنا دیا تھا۔ بدترین دشمن بھی نوازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ میرا رب نواز شریف کی عزت مزید بڑھائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن