• news

اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتاری ضروری نہ ثابت ہونے تک مجرم ہوتا ہے: نیب حکام

اسلام آباد (صباح نیوز) نیب حکام نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام نے واضح کیا ہے کہ نیب میں ریفرنس ثابت ہونے تک ملزم مجرم نہیں ہوتا۔ نیب میں اثاثہ جات کے ریفرنس میں گرفتاری ضروری نہیں، ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جن میں گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ایسے کیسز میں صرف پوچھ گچھ کی جاتی ہے اور جانچ پڑتال اور تفتیش کی جاتی ہے مگر گرفتاری ضروری نہیں ہے۔نیب حکام نے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کے معاملے پر کہا ہے کہ نیب میں ریفرنس ثابت ہونے تک ملزم مجرم نہیں ہوتا۔ نیب میں اثاثہ جات کے ریفرنس میں گرفتاری ضروری نہیں، نیب ریفرنس کی تفتیش کیلئے پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن