• news

پاکستانی عوام، آرمی چیف کے شکرگزار ہیں:رونالڈینیو

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کا دورہ کرنے والے رونالڈینو اور دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز و آفیشلز وطن واپس روانہ ہو گئے، رونالڈینو اور ان کے ساتھی پلیئرز و آفیشلز علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے برازیل روانہ ہوئے۔ لیئر فٹ بال لیگ کی ترجمان سحر اقبال نے بتایا کہ پاکستان میں آئے ہوئے تمام انٹرنیشنل فٹ بالر اور آفیشلزمختلف فلائیٹس کے ذریئے اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پُرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔انہوں نے پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے دورہ پاکستان پر رونالڈینو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اور کہا کہ ان کھلاڑیوںپاکستان آکر نے دنیا کو بتا دیاکہ پاکستان پرامن اورمحبت کرنے والا ملک ہے۔لیئر لیگ کے سلسلہ میں نمائشی میچز کی سیریز کا دوسرا فٹ بال میچ کھیلنے کے لئے لاہور آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر رونالیڈینو ڈیوڈ جیمز ریان گگز رابرٹ جارج لیوساور روڈرگز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آکر بہت لطف اندوز ہوئے ہیں ہماری بہترین مہمان نوازی اور بہترین سیکورٹی مہیا کی گئی یہاں کے نوجوان کھلا ڑیوں میں فٹ بال بھی کافی مقبول ہے نوجوان باصلاحیت کھلاڑی ہیں پاکستان میں فٹ بال کے کے فروغ کےلئے یہاں پر فٹ بال کی اکیڈمیاں بنانی پڑے گی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا پڑے گا انٹرنیشنل کوچز کی خدمات لی جائیں اور فٹ بال کے کھیل پر زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کیا جائے ان کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے اور وہ سخت محنت کریں تو پاکستانی فٹ بال ٹیم بہتر ہوسکتی ہے اس کی رینکنگ کافی نیچے ہے اس میں بھی بہتری آسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن