• news

پنجاب میں کھیلوں کا مضبوط انفراسٹرکچر قائم کیا جا رہا ہے:حنیف عباسی

لاہور (سپو رٹس رپورٹر) چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کا مضبوط انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے اس ضمن مےں صوبے بھر مےں سپورٹس کمپلیکس، جمنازیم اور گراو¿نڈز تعمیرکئے جا رہے ہیں جن کے مکمل ہونے پر پنجاب میں سپورٹس کلچر فروغ پائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس کے ترقیاتی پراجیکٹس کے جائزہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار اگھمن، ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان اور پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز، ایس ڈی اوز، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے، چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے سپورٹس افسران ،ایس ڈی اوز اور کنٹریکٹرز کو ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں میںکسی بھی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ فلڈلائٹس کرکٹ گراو¿نڈز، سپورٹس کمپلیکس جن میں جاگنگ ٹریک، اکھاڑہ اور فلڈ لائٹس کی سہولیات بھی میسر ہیں جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن