• news

این ایم ہولڈنگ کا قومی کرکٹرز کیلئے دس دس مرلے کے پلاٹس دینے کا اعلان

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو رہی ہے۔ مختلف سطح پر حوصلہ افزائی کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف،آرمی چیف دیگر سرکاری و غیر سرکاری ادارے بھی قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش ہیں۔ اب این ایم ہولڈنگ کیطرف سے کھلاڑیوں کو فیروز پور ہاوسنگ سوسائٹی میں دس دس مرلے کے پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کیمطابق رواں ماہ کے تیسرے ہفتے این ایم ہولڈنگ کیطرف سے تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں کو بھی مدعو کیا جائیگا۔ این ایم ہولڈنگ کی لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹائٹل سپانسر شپ کے لیے معاملات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اس تقریب میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ایل آر سی اے ملک کے سولہ ریجنز میں سپانسر شپ حاصل کرنیوالا پہلا ریجن ہے۔ گذشتہ روز لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر این ایم ہولڈنگ کے نمائندے کی پاکستان سپر لیگ اور پینسی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ہونیوالی ملاقات میں سپانسر شپ کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن میں سپانسر شپ کا نظام آنے کے بعد دیگر ریجنز میں بھی اس نظام کو کے تحت معاملات کو چلایا جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن