• news

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 134 نادہنگان کے میٹرز منقطع کر دئیے

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف نے انڈسٹری اور کمرشل گیس نادہندگان کے خلاف مہم کے تسلسل میں گیس کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات دیں۔ جس کے مطابق پہلے تمام نادہندگان کو بذریعہ نوٹس واجبات کی ادائیگی کیلئے مطلع کیا گیا۔ جس پر ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کے گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ جن کے ذمہ مجموعی طور پر3 کروڑ، 82لاکھ، 76ہزار124 روپے واجب الادا تھے۔ جن 134 نادہنگدان کے گیس میٹر منقطع کئے گئے ہیں ان میں میسرز تھری سٹار سی این جی فلنگ سٹیشن، حفیظ گھی جنرل ملز، میسرز بی ایم سٹیل، میسرز قاضی سی این جی سٹیشن، سجاد علی سوئیٹ شاپ، جاوید ملک شاپ اور دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن