بغیر لائسنس کام کرنے، ناقص گھی بنانے والی گھی فیکٹری سیل کر دی گئی
لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاءخوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کوٹ لکھپت میں گھی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے بغیر لائسنس کام کرنے والی ساد آئل اینڈ گھی انڈسٹریز کوٹ لکھپت کو سیل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیل کی گئی فیکٹری میں درآمد کیا گیا آئل بغیر صاف کیے ہی پیک کیا جا رہا تھا۔