• news

این آئی بی کا ایم سی بی میں انضمام ہو گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) این آئی بی بنک کا انضمام ایم سی بنک میں ہوگیا ہے اور 07جولائی کے کاروباری اوقات کے اختتام پر این آئی بی بنک کا ایم سی بی بنک میں انضمام عمل میں آیا۔ اب این آئی بی بنک کی تمام جائیدادیں، اثاثہ جات، ادائیگیاں، حقوق اور ذمہ داریاں ایم سی بی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ضم ہو چکی ہیں۔ فی الحال سابقہ این آئی بی کے صارفین کے لیے بنکنگ خدمات میں کسی قسم کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی وہ معمول کے مطابق اپنا بنکاری لین دین جاری رکھنے کے قابل ہوں گے۔ ایک دفعہ جب دونوں بینکوں کا الحاق مکمل طور پر عمل میں آجائے گا تو اس انضمام سے دونوں بنکوں کے صارفین کو اضافی معاونت، بنکنگ کی خدمات اور اضافی سہولتیں میسر ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن