• news

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض چشتی کا پاکستان فریڈم موومنٹ کے دفتر کا دورہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض چشتی نے پاکستان فریڈم موومنٹ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سیاسی شخصیت کرنل (ر) ڈاکٹر زمان رانجھا، پاکستان تحریک عدل کے چیئرمین محمد علی خان ڈیموکریٹ ریفارم پارٹی کے صدر میجر (ر) شاہد اصغر تھے۔ پارٹی کے چیئرمین ہارون خواجہ نے جنرل ریٹائرڈ چشتی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا۔ شرکاءنے پاکستان فریڈم موومنٹ کے پاکستان پلان کو سراہا اور آئندہ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن