احتساب کیلئے خاندان سمیت پیش ہونا نوازشریف کا ہی حوصلہ ہے:مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوں گے اور نہ ہی فیصلہ خلاف آئے گا ،بلکہ شریف خاندان اللہ کے فضل و کرم سے پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا ،آئندہ تاریخی اور مثالی مینڈیٹ لیکر حکومت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کو داﺅپر لگاتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے خاندان سمیت پیش ہونا میاں نواز شریف کا ہی حوصلہ ہے ،شریف خاندان کا احتساب کوئی نئی بات نہیں یہ ہر دور میں ہر حکومت نے ہی کیا مگر ہر دفعہ قدرت الٰہی نے نواز شریف کو پاک صاف ثابت کیا ۔