• news

شہروں سے لیکر دیہات تک گیس پہنچانا میرا مشن ہے: افضل کھوکھر

مانگامنڈی ( نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ورکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے مدینہ ٹاﺅن، کوٹ اسد اللہ اور واڑہ کھمبانوالہ میں سوئی گیس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بڑے شہر سے لیکر چھوٹے چھوٹے دیہات تک گیس پہنچانا میرا مشن ہے۔ مجھے اپنے قائد پر فخر ہے۔ اس موقع پر چئیرمین یو سی 266 رانا احمد سعید ، کونسلر شیر علی، سینئر مسلم لیگی رہنما پی پی 161 راﺅ محمد ادریس خاں، یو سی 266 کے صدر شیخ جمیل احمد ، جنرل سیکرٹری رانا ساجد علی ، حافظ محمد خالد، رانا جمشید اصغر، رانا محمد خالد، رانا عامر علی کے علاوہ سینکڑوں شہری موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن