• news

منفی سیاست کرنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے:پرویزملک

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے سابق حکمران وسائل کی لوٹ مار کی بجائے بجلی بحران کے خاتمے پر توجہ دیتے تو شاید ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا، ایک طرف وسائل کی لوٹ مار کرنے والے سابق حکمران ہیں تو دوسری طرف منفی طرز سیاست سے قوم کی مشکلات بڑھانے والے عناصر ہیں‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور توانائی منصوبوں کی برق رفتاری اور شفافیت سے تکمیل کے حوالے سے نواز شریف کے تاریخی کردار کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن