پولیس کی وردی کی دو بار تبدیلی اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے: عزیزالرحمن
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پولیس کی وردی کی دوبارہ تبدیلی نے حکمرانوں کی شعبدہ بازی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی تو نہیں کر سکے البتہ آئے روز وردی کی تبدیلی کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے اپنوں کو نوازنے کے لئے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔