• news

مانگا منڈی: غیر قانونی گیس ری فلنگ سرعام جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی

مانگامنڈی ( نامہ نگار) مانگامنڈی میں غیر قانونی گیس ر ی فلنگ کا دھندہ عروج پر ہے۔ شہر کے وسط اور ملتان روڈ پر مسافر ویگنوں میں سر عام گیس فلنگ کا کام جاری ہے ۔ اس سلسلے میں حکام کو کئی بار مطلع کیا گیا مگر انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ جس سے مالی نقصان کا اندیشہ ہے بلکہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل بھی مانگامنڈی اور سندر میں مسافر ویگنوں اور دوکانوں میں سلنڈر پھٹنے سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ افسوس ہے کہ کوئی بڑا حادثہ واقع ہونے کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آتی ہے۔ مانگامنڈی کی مختلف تنظیموں کے رہنماﺅں حاجی محمد خالد، محمد شاہد، غلام نبی جاوید، مرزا طیب بیگ، اور شہریوں نے ڈی سی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر ویگنوںمیں غیر قانونی گیس فلنگ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن