مشرف کے ساتھی واپس آجائیں: شیخ رشید پی ٹی آئی میں جانے والوں کو بھی واپس بلا لیں، خورشید شاہ دلچسپ مکالمے پر صحافیوں کے قہقہے
اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ شیخ رشید نے کہا ہے سابق صدر پرویزمشرف کے ساتھی واپس آجائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا، آٹھ وفاقی وزراء اور 62 ممبران اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہیں، واپسی کیلئے دروازے کھلے ہیں، جس پر خورشید شاہ نے کہا اگر ایسا ہے تو پھر تحریک انصاف میں جانے والوں کو بھی واپس بلا لیں جس پر وہاں موجود صحافیوں نے زور دار قہقے لگائے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا چیپٹر کلوز ہو چکا ہے، اب مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے والوں کو دیگر سیاسی جماعتیں اپنانے کو تیار ہیں۔ غداروں کی جماعت کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ملک اور قومی خزانے کو لوٹا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ واپسی کیلئے دروازے تو سب کیلئے کھلے ہیں مگر پیپلز پارٹی نے ایک معیار رکھا ہوا ہے۔