رحمن ملک نے گمراہ کن جواب دیئے چیئرمین نیب کو دستاویزات دینے کا جھوٹ بولا: جے آئی ٹی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی نے رحمن ملک سے متعلق لکھا ہے رحمان ملک نے باد النظر میں جے آئی ٹی کو گمراہ کن جواب دیئے، رحمان ملک چالاک، ذاتی تشہیر پسند اور مفروضوں پر بات کرنے والے متحرک شخص ہیں، حدیبیہ کیس میں رحمن ملک نے اپنی رپورٹ کی تصدیق کی۔ رحمن ملک کی دلچسپی تفتیش میں معاونت کی بجائے سیاسی مقاصد کیلئے زیادہ تھی۔ جنرل امجد سے پوچھا تو انہوں نے رحمن ملک کی بات کی تردید کی۔ رحمن ملک نے شمراک کنسلٹنگ کارپوریشن دستاویزات سے متعلق اور سابق چیئرمین نیب کو دستاویزات دینے سے متعلق جھوٹ بولا۔