پرنس کریم آغا خان کی امامت کے60سال مکمل، صدر ممنون نے مبارکباد دی
(نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) پرنس کریم آغا خان کی امامت کے60سال مکمل ہوگئے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنے پیغام میں مسلمانوں کا معیار زندگی بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ این این آئی کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے پرنس کریم آغا خان کو ان کی اسماعیلی برادری کی امامت کے 60سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے پاکستان انہیں اپنا ایک عظیم دوست اور حامی سمجھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیک مقاصد میں پاکستان کا تعاون جاری رہیگا۔ صدر ممنون نے کہا امامت کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران وہ پرنس کریم آغا خان کے دورہ پاکستان منتظر ہیں۔