پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں کک بیک لینے کا الزام، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی پر فرد جرم عائد
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی سمیت 6 افراد کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ سرکوزی کو آبدوزوں کی پاکستان کو فروخت میں کک بیک لینے کے الزام کا سامنا ہے۔ ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سرکوزی پر 1993ء میں آبدوزوں کی فروخت میں کک بیک لیکر انتخابی مہم میں خرچ کرنے کا الزام تھا۔