• news

پاکستان چین کو ہرا کر انڈر 18 سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا

لاہور +ساہیوال + اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس+ خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) ساہیوال سے تعلق رکھنے والے سنو کر کے پاکستانی کھلاڑی نسیم اختر نے انڈر 18ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ، چین کے شہر بیجنگ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نسیم اختر نے چین کے پیفن لی کو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلہ میں 3/5سے شکست دی ۔ ایک موقعہ پر پاکستان کھلاڑی ایک فریم سے پیچھے تھے لیکن انہوں نے لگا تا ر چار فریمز جیت کر عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔9فریمز پر مشتمل فائنل میں میزبان چینی کھلاڑی نے پہلے فریم میں فتح حاصل کی تو دوسرے میں شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ ایک ، ایک سے برا بر کر دیا ، تیسرے اور چوتھے فریم میں چینی کھلاڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی اور تین ، ایک سے پیچھے رہ جانے والے نسیم اختر نے پانچویں اور چھٹے فریم میں لگا تار جیت کر مقابلہ تین ، تین سے برابر کیا ، اگلے دونوں فریمز جیت کر عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ واضح رہے کہ تاریخ میں کسی بھی پاکستانی سنوکر کھلاڑی نے ورلڈ انڈر 18فائنل پہلی بار جیت کر پاکستان کو اعزاز دلایا ۔ چین میں ورلڈ انڈر ایٹین سنوکر چیمپئن شپ میں فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ نے چین کے چودہ سالہ پی فن لی کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔ قومی کیوئسٹ نمبر نو سیڈ محمد نسیم اخترنے سیمی فائنل میں اسرائیل کے عامر نارڈیہ کو صفر کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے نسےم اختر کو مبارکباددی اور پےغام مےں کہا کہ مےرااےمان ہے محنت،عزم اورجذبے سے کےے جانے والے ہر کام مےں کامےابی ملتی ہے ۔نسےم اختر نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور سیکرٹری پی او اے خالد محمود نے بھی نسیم اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ کہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہوا ہے۔
نسیم اختر کی کامیابی پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی محنت کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان کھلاڑی ایشیا اور ورلڈ میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن