• news

بورے والا: ریلوے لائن عبور کرتے نوجوان ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

بورے والا (نامہ نگار) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔ نواحی گاؤں 515 ای بی کا نوجوان غلام عباس پی آئی لنک کے قریب پیدل جاتے ہوئے ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن