سعودی حکومت نے حج سے متعلق معاملات‘ انتظامات کمپیوٹرائزڈ کر دیئے
مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) سعودی عرب میں مقیم وہ احباب جو اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے لئے حکومت سعودیہ نے حج سے متعلق سارا کام کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے۔ اور طریقہ واضع کر دیا ھے۔لنک یہ ہے http://localhaj.haj.gov.sa‘ اس صفحہ پر آپ کو 3مختلف قسم کے حج پیکج نظر آئیں گے۔ سستا حج پیکج‘ آسان اور سادہ حج پیکج‘ اپنی پسند کا حج پیکیج منتخب کرنے پر آپ کو اس ضمن میں سارے معلمین (مطوفین) نظر آئیں گے۔ آپ کسی معلم کا نام اس کی کمپنی کی نوعیت سے، اس کے شہر کی نسبت سے، یا اس کی پیش کردہ خدمات کی نوعیت سے، یا جمرات سے کتنی مسافت پر ہے کی مناسبت سے پسند کرسکتے ہیں۔ پیکج پسند کر چکنے کے بعد آپ کو ایک فارم بھرنا ہوگا اگر پہلے حج کر چکے ہیں تو بھی چند ایک ایسی شرائط ظاہر ہونگی جن کی بنائ پر آپ حج کر سکتے ہیں جیسے: کسی متوفی کیلئے حج، کسی کا حج بدل وغیرہ۔ اس مرحلے کے بعد آپ کے موبائل پر ایک پیغام ملے گا کہ آپ بنک میں جا کر اتنی رقم جمع کرا دیں۔ پیسے بھر چکنے کے بعد آپ کو ایک اور پیغام آئے گا جس میں آپ کا حج اجازت نمبر وغیرہ درج ہوگا، اس کے بعد آپ (بوابہ الحج) نامی سائٹ پر جا کر اپنا ایگریمنٹ اور تصریح چھاپ سکتے ہیں۔ یہی ایگریمنٹ اور تصریح بمع اپنے فوٹو ، اقامہ کی کاپی، بلڈ گروپ اور حفاظتی ٹیکوں کے لگوانے کے ثبوت کے ساتھ اپنے معلم تک پہنچایئے۔