مالی میں عسکریت پسندوں کا حملہ 10 فوجی لاپتہ، 4 گاڑیاں تباہ
بماکو(اے پی پی) مالی کے شمالی صحرائی علاقے میں عسکریت پسندوں کے اچانک حملے کے بعد 10 فوجی لاپتہ ہو گئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج نے اپنے بیان میں ہے کہ یہ حملہ گاؤ اور مناکو قصبوں کے درمیان اس وقت گھات لگا کر کیا گیا، جب فوجیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔