یورپی عدالت نے بیلجیئم کی جانب سے نقاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ دیدیا
برسلز(این این آئی)یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے بیلجیئم حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر پورے چہرے کا نقاب لینے پر لگائی جانے والی پابندی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی فیصلے کے مطابق اس پابندی کا مقصد معاشرتی میل ملاپ کو یقینی بنانے، حقوق اور دیگر افراد کی آزادی کا تحفظ تھا اور یہ کہ یہ پابندی ایک جمہوری معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ بیلجیئم نے پورے چہرے کا نقاب لینے پر جون 2011ئ میں پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے خلاف درخواست ایک بیلجیئن مسلم خاتون اور ایک مراکشی مسلم خاتون کی طرف سے یورپی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔