مجید اچکزئی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے مرکزی ملزم مجید اچکزئی کو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے اے ٹی سی عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا ان کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا قبول کرتے ہوئے مجید اچکزئی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اس سے قبل مجید اچکزئی کے وکلا کی جانب سے اے ٹی سی عدالت میں ان کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔کیس کی آئندہ سماعت پندرہ جولائی کو ہوگی جہاں ان کی درخواست ضمانت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔