قطر سے کشیدگی کا خاتمہ : امریکی وزیر خارجہ کی شاہ سلمان‘ کویتی امیر کیساتھ ملاقاتیں
ریاض، تہران (بی بی سی+ این این آئی+ بی بی سی) ریکس ٹلرسن نے قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے طور پر سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور قطر کے خلاف متحد دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ اے پی کے مطابق اپنے سفر سے قبل گزشتہ روز ٹلرسن قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، کویتی امیر سے بھی ملے۔ امریکی وزیر خارجہ ممکنہ طور پر قطر مخالف بلاک پر کچھ مطالبات سے پیچھے ہٹنے کیلئے زور ڈالیں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پڑوسی ریاستوں کے خلاف دھمکیاں، دبا¶ اور بائیکاٹ غلط پالیسی ہے عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر عرب ممالک کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کی مذمت کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک پر دبا¶ ڈالنے کا یہ طریقہ کار غلط ہے انہوں نے کہا کہ فریقین کو کشیدگی جلد ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ردعمل میں کہا قطر کا امریکہ سے انسداد دہشتگردی معاہدہ کافی نہیں مزید اقدامات کئے جائیں بائیکاٹ جاری رہے گا مطالبات پر جامع انداز میں عمل کرنا ہوگا عرب ٹی وی کے مطابق وعدے کے باوجود قطر اخواج المسلمون کو فنڈنگ کر رہا ہے۔
قطر بحران