• news

سعودی عرب: مکان میں آتشزدگی‘11بھارتی اور بنگلہ دیشی مزدور ہلاک

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے علاقے نجران میں بغیر کھڑکی والے گھر میں آتشزدگی سے 11ا بھار تی اور بنگلہ د یشی مزدور ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق صوبہ نجران میں بوسیدہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے اچانک مضافاتی کمروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹویٹر پیغام پر کہا گیا ہے ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئی ہیں کیونکہ ہر طرف دھواں پھیل گیا تھا۔ مرنے اور زخمی ہونے والے بھارتی تھے۔ ادھر تبوک کے فارم میں بھی آتشزدگی کاواقعہ ہوا ہے‘ جانی نقصان نہیں ہوا۔ تحقیقات شروع کر دی گئی‘ 10ہزار سکوائر پر مشتمل یہ زرعی فارم ہے۔
آتشزدگی

ای پیپر-دی نیشن