امریکہ نے سوڈان سے بعض پابندیاں مستقل طور سے ہٹانے کا فیصلہ تین ماہ کے لئے موخر کردیا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے سوڈان سے بعض پابندیاں مستقل طور سے ہٹانے کا فیصلہ تین ماہ کے لئے موخر کردیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔امریکہ نے سوڈان پر یہ پابندیاں اس کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر امور کی وجہ سے لگائی تھیں۔