• news

بدوملہی ، فیصل آباد ، جھنگ: دو بچوں سمیت تین افراد نہاتے ڈوب کر جاں بحق

بدوملہی ، فیصل آباد ، جھنگ( نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو بچے اور نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ بدوملہی کے علاقہ سوکن ونڈ میں مقامی زمیندار محمد منیر کا 12 سالہ بیٹا قدیر گزشتہ روز مقامی راجباہ میں مویشی نہلاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ دیہاتیوں نے طویل جدوجہد کے بعد نعش راجباہ سے تلاش کرلی۔ دریں اثنا قدیر کی اچانک موت کی خبر سن کر قریبی گاﺅں دادو باجوہ میں رہائش پذیر اسکی پھوپھی پروین بی بی صدمہ برداشت نہ کرسکی اور حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی۔ ایک ساتھ دو جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے نواحی گا¶ں چک 275ر۔ب کے رہائشی اسلم کا 9سالہ بیٹا طاہر گا¶ں کے قریبی تالاب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور غوطے کھاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی نعش پانی کے اوپر تیرنے پر دیہاتیوں کو اس کی موت کا علم ہوا ۔ جھنگ میں نوجوان سبطین نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔
ڈوب گئے

ای پیپر-دی نیشن