پاکستان چین ٹرینوں کی تعداد 171 تک بڑھانے پر متفق
لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے حکام نے چینی ماہرین کے ساتھ کراچی سے پشاورتک ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کی تفصیلات طے کرلی ہیں جس کے تحت پورے ٹریک کو ڈبل کردیاجائے گا۔مسافربردارٹرینوں کی سپیڈکم ازکم110 کلومیٹرفی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ 160کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھادی جائے گی جبکہ مال بردارگاڑیوں کی رفتار 120کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجائے گی یہ تفصیلات ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہورمیں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میںطے کی گئیں چین کے نیشل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے وفدنے زینگ ہونگ بوکی سربراہی میں پاکستان ریلوےزکے حکام سے ملاقات کی چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانور نے کہا کہ ایم ایل ون پر جہاں اس وقت 32ٹرینیں چل رہی ہیں ان کی تعداداور گنجائش 173تک بڑھ جائے گی۔ اپ گریڈیشن کو دومرحلوں میں مکمل کیاجائے گااور2700پل،550خم اور11ٹنل بھی اپ گریڈہوں گے۔
اپ گریڈیشن کے اس منصوبے میںکمپیوٹرائزڈانٹرلاکنگ سسٹم، آٹوبلاک سگنلگ، آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن، ایڈوانس روڈوارننگ اورسنٹرلائزڈٹریفک کنٹرول کے جدیدنظام بھی شامل ہیں۔