ٹیلی نار کا پاکستان میں 2020تک خواتین کی ڈیجیٹل اور مالی شمولیت میں نمایاں اضافے کا عزم
اسلام آباد(پ ر)ٹیلی نار پاکستان نے معاشروں کو بااختیار بنانے کے اپنے ویژن اور GSMAکے ’کنیکٹڈ ویمن اقدام‘ کی ترجمانی کرتے ہوئے 2020تک پاکستان میں خواتین صارفین کے تناسب میں نمایاں اضافے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی نار پاکستان کے دوہرے عزم کے تحت 2020تک ٹیلی نار خواتین صارفین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی کا تناسب 40فیصد کی موجودہ سطح سے بڑھا کر 48فیصد جبکہ مالی شمولیت (موبائل منی بشمول اکاﺅنٹس اور سماجی اجرائ) کے موجودہ 10فیصد تناسب کو 15فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔