• news

4غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی ‘سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمار

لاہور (خبر نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روزچار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ناز ٹاﺅن میں پارک سائٹ پر تعمیرکی گئی عمارت ‘نشیمن اقبال فیزون میں کمیونٹی سنٹر پر قائم سوسائٹی دفتر‘سکول سائٹ پر بنی نرسری‘پارک سائٹ پر قائم موبائل ٹاور ‘یو ای ٹی سکیم میں سکول سائٹ پر تعمیر کئے گئے سوسائٹی دفترکومسمارکر دیا ۔

اورویلنشیا ٹاﺅن‘ آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سکیم سے گزرنے والی سرکاری گزرہ گاہ کو واگزار کروالیا۔آپریشن کے دوران ناز ٹاﺅن‘نشیمن اقبال فیزون ‘یو ای ٹی سکیم اور ویلنشیا ٹاﺅن میں سوسائٹی دفاتر‘سڑکیں اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن