وزیر اعظم ودیگر کخلاف عدالتی حکم کے مطابق کاروائی کرینگے :نیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ حاصل کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی زیرصدارت نیب کا غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پانامہ پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا عدالتی حکم پرجے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور دیگر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔