• news

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے رواں سال ستمبر کے اختتام پر ورلڈ الیون کا دورہ شیڈول تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے اہم کھلاڑی ستمبر کے آخری ہفتے میں دستیاب نہیں ہوں گے جس کی وجہ سے ورلڈ الیون کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ یہ دورہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنی ہے اور ورلڈ الیون کے شیڈول میں تبدیلی کے باوجود سری لنکا کے خلاف سیریز 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لندن میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے ورلڈ الیون کے دورے کی توثیق کی تھی۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی سی بی سرتوڑ کوشش کر رہے اور اس ضمن میں پی سی بی نے ورلڈ الیون کے شیڈول میں تبدیلی کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن