,مصباح کیلئے ایم سی سی کی لائف ٹائم رکنیت کا اعزاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) کرکٹ کے قوانین کے محافظ میریلیبون کرکٹ کلب(ایم سی سی) نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی کھیل کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا ہے۔تاریخی لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ اور کرکٹ کے قوانین کا تحفظ کرنے والے ایم سی سی یہ رکنیت ان مرد یا خواتین کھلاڑیوں کو دیتا ہے جنہوں نے کھیل کیلئے بیش بہا خدمات انجام دی ہوں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں جہاں ان سے قبل مشتاق محمد، عمران خان، جاوید میانداد، جاوید برکی، ظہیر عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور دیگر مایہ ناز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخر پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ تھے جنہیں 2015 میں لائف ٹیم اعزازی رکنیت دی گئی تھی۔قومی کرکٹرز‘سابق کرکٹرز اور ساتھیوں نے اعزاز کے حصول پر مصباح الحق کو مبارکباد دی۔