وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں رہائشی سیکٹر کے قیام کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اسلام آباد میں نئے رہائشی سیکٹر کے قیام کا جائزہ لیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے 100ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ جمعرات کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نئے رہائشی سیکٹر کا جائزہ لیا گیا۔ سی ڈی اے حکام نے نئے سیکٹر کے قیام پر وزیر خزانہ کو بریفنگ دی اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ موجودہ رہائشی سیکٹر کے قیام میں عالمی معیار کو مدنظر رکھا جائے گا۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرے گی۔ نئے سیکٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے 100ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
اوورسیز/ رہائشی سیکٹر