• news

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ ائر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ گزشتہ روز رائل ائیر فورس بیس فئیر فورڈ،برطانیہ پہنچ گیا۔ائیر شو کے اس سال کا تھیم "اکیسویں صدی پارٹنرشپ "ہے۔ اکیسویں اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ Concours D' Elegance ٹرافی کے مقابلے کے لئے رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کر رہا ہے جو عام عوام کے لئے 14جولائی سے 17جولائی تک کھلا رہے گا۔ پاک فضائیہ کے C-130طیارے نے گزشتہ سال یہ ٹرافی جیتی تھی۔ پاک فضائیہ کے آفیسروںاور ائےرمین پر مشتمل ایک دستہ اس بین الاقوامی شو میں حصہ لے رہا ہے۔رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو شو دنیا کا بہترین شو ہے جس میںدنیا کی بہترین فضائیہ کے جدید طیارے شرکت کر رہے ہیں۔ مختلف فضائی افواج، ائیر اسپیس اور ٹیکنالوجی کی مختلف کمپنیاں اس شو میں حصہ لے رہی ہیں۔
فضائیہ / طیارہ

ای پیپر-دی نیشن