• news

پاکستان سٹاک مارکیٹ مندے کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکے10 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ جمعرات کے روزمندے کا رحجان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 43700 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مندے کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکے10 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں8.64 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 43792.19 پوائنٹس سے کم ہوکر 43783.55 پوائنٹس پر آ گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30874.18 پوائنٹس سے گھٹ کر 30818.12 پوائنٹس ہو گیا جبکہ17.06 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس22764.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 10 ارب 27 کروڑ51 لاکھ41 ہزار 614 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90 کھرب35 ارب 2 کروڑ11 لاکھ 21 ہزار132 روپے سے کم ہو کر 90 کھرب 24 ارب 74 کروڑ 59 لاکھ79 ہزار 518 روپے رہ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز12 کروڑ 55 لاکھ 18 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو7 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ بدھ کے روز 21 کروڑ 51 لاکھ 69 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ مجموعی طور پر338کمپنیوںکا کاروبار ہوا جس میںسے145کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،177 میںکمی اور 16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن