• news

لیسکو کے2 گرڈ سٹیشنوں میں فنی خرابی شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بند، این ٹی ڈی سی عملہ نے سپلائی بحال کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دو بڑے گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث شہرکے متعدد علاقوں میں بجلی کا بحران پیدا ہوگیا جس سے شہرکے دیگر بادامی باغ گرڈ، موچی گیٹ گرڈ اور میکلوڈ روڈگرڈ کے زیرانتظام علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی جس کواین ٹی ڈی سی کے عملے نے فوری طور پر ممکنہ وقت پر قابو پا لیا، اور رات 9 بجے تک فنی خرابی کو دورکرکے متاثرہ علاقوں کی بجلی کی سپلائی بحال کردی۔ بتایاگیا ہے کہ 132کے وی کے شامکے گرڈ سٹیشن اور220 کے وی کے راوی روڈ پر اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی۔ ترجمان این ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں میکلورڈ روڈ، بادامی باغ اور موچی گیٹ گرڈ پر فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن