فضل الرحمن کی سیاست ”رقم“ اور ”مفاد“ کے گرد گھومتی ہے، نواز شریف کیساتھ حواری بھی جائینگے: تحریک انصاف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فضل الرحمان کی قومی مفادات پر سوداگری کی کوشش نئی نہیں، مولانا فضل الرحمن کی اصولی سیاست ”رقم“ اور ”مفاد“ کے گرد گھومتی ہے، مولانا فضل الرحمن نے مشرف سے وردی اتروانے کی قومی تحریک کی پیٹھ میں بھی چھرا گھونپا تھا، پچھلے دور حکومت میں مولانا صاحب زرداری کے دربار میں کورنش بجا لایا کرتے تھے۔ مولانا فضل الرحمن اخلاقیات سے دستبردار ہو کر سیاست آلودہ کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے ساتھ حواری اور درباری بھی جلد انجام سے دوچار ہونگے، نواز شریف کے زوال کا حقیقی وبال مولانا فضل الرحمن پر بھی آئے گا۔
تحریک انصاف