علاقائی اور عالمی مسائل پر امن ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں : پاکستان
نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ علاقائی اورعالمی مسائل پرامن ذرائع سے حل کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایل سلواڈور کے سفیر روبن اگناشیوزیمورا سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںاور اس دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات سے حل کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ علاقائی اورعالمی مسائل پرامن ذرائع سے حل کرنے کیلئے کوششیںکی جارہی ہیں ۔قبل ازیں ڈاکٹرملیحہ لودھی نے گیوناکے مستقل نمائندے روڈلف مائیکل سے ملاقات کی اوران سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر ملیحہ