• news

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو ایک سال مکمل، اسلام آباد میں تقریب

اسلام آباد(صباح نیوز)ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر نیشنل پریس کلب میں ترک سفارتخانے کے تعاون سے ناکام فوجی بغاوت میں شہید اور زخمی ہونے کی یاد میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ تعزیتی پروگرام میں فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر ترک عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ، قوم اس وقت جمہوری حکومت کیلئے میدان میں نکلتی ہے جب ان کو یقین ہوکہ یہ ہمارے حکمران ہیں، پاکستان میں قوم مارشل لاءکے خلا ف اس لیے سڑکوں پر نہیں نکلتی ان اداروں اور حکمرانوں پر اعتماد نہیں ہوتا ، جمہوریت اور احتساب لازم وملزوم ہیںسب کا احتساب کرکے قوم کا جمہوریت یر اعتماد بحال کیاجاسکتا ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے ترک کے سفیر ڈاکٹر صادق بابر بوسنیاں کے سفیر ڈاکٹر مہدی ، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،واحدحسین سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی کی عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات پاکستان بننے سے پہلے کے ہیں اور پاکستان بننے کے بعد یہ مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں مدد کی چاہیے وہ 2005کا زلزلہ ہو یا 2010کا سیلاب ہو15جولائی کو عوام نے جس طرح سڑکوں پر نکل کر چوتھی مارشل لاءکو ناکام بنایا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ احتساب اور انصاف کا عمل آگے بڑھے گاتو ملک ترقی کرے گا۔ ترک حکومت کے تجربے سے سیکھنا چاہیے ملکوں کی عزت اس وقت ہوتی ہے جب وہ خود مختاری پر بیان دینے کی بجائے عملی طور پر یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ خود مختار ہیں ۔ ترکی کے سفیر ڈاکٹر صادق بابر نے کہا کہ پی کے کے اور داعش سے لڑنے کیلئے ہمیں پاکستان کی مدد کی ضرورت ہوگی گولن کی جماعت فیتو150ممالک میں کام کررہی ہے اور پاکستان میں بھی موجود ہے پاکستان کو ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے کیونکہ جس طرح ترکی میں انہوںنے حکومت پر قبضے کرنے کی کوشش کی وہ یہ کام پاکستان میں بھی کرسکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں ترک قوم کی طرف سے میں پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر مہدی نے کہا کہ بوسنیا کا ترکی کے ساتھ اہم رشتہ ہے اور سربیا نے بوسنیا کی عوام کو اس لیے قتل کیا کہ وہ ہمیں ترک سمجھتے تھے اور تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کی گئی اور بوسنیا کے 20فیصد عوام کو قتل کردیا گیا ۔ترکی پاکستان کا برادر ملک ہے اور ہمیشہ مشکل وقت میںکندھے سے کندھا ملا کر پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہوگی ۔ تقریب سے نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور سیکرٹری جنرل عمران یعقوب ڈھلونے بھی خطاب کیا تقریب میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ترک بغاوت

ای پیپر-دی نیشن