جے آئی ٹی کا فراڈ سامنے لائینگے، لگتا ہے عمران عدالتی فیصلہ جانتے ہیں: رانا ثنائ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون پنجاب نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کےلئے حکومتی قانونی ماہرین کو کچھ وقت درکار ہے۔ عمران خان کی گفتگو سے لگتا ہے انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا پتہ ہے۔ سپریم کورٹ کو توہین عدالت پر عمران کو بلانا چاہئے۔ عمران 58ٹو بی استعمال کر کے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، جنہیں ملک بدر کیا وہ باہر اثاثے بنانے پر مجبور ہوئے، جے آئی ٹی وہاں سے مواد لائی جہاں حکومتیں فیل ہو گئیں۔ وزیر اعظم نے کھربوں کے منصوبے لگائے کسی میں کرپشن نہیں۔ دستاویزات جعلی ثابت کرنے کےلئے جے آئی ٹی نے جو فراڈ کیا وہ سامنے لائیں گے۔ مسلم لیگ ن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔ دھرنا ون کامیاب ہوتا تو یہی چارج شیٹ ہم پر لگنی تھی۔
رانا ثنائ