• news

امریکی فوجیوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات کا انکشاف، نتائج سے آگاہ کیا جائے : سینیٹرز

واشنگٹن (اے این این)متعدد امریکی سینیٹرز نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں پر آزمائے جانے والے کمیائی ہتھیاروں کے نتائج سے آگاہ کرے اور اس حوالے سے تفصیلات کو منظر عام پر لایا جائے ۔ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز نے محکمہ دفاع پر زور دیا ہے کہ وہ تجربات کے نتائج کی تفصیلات منظر عام پر لائے ۔کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات 1960 اور 1970 کے عشرے میں 6ہزار سے زائد حاضر فوجیوں پر کئے گئے تھے۔تاہم پینٹاگون ہمیشہ اس کی تردید کرتا رہا ہے۔ تاہم حالیہ منظرعام پر آنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کیمیائی تجربات آسٹریلیا کے کوئنز آئی لینڈ کے جنگلات میں فوجیوں پر کےلئے کئے تھے۔ تاہم اس وقت وہ فوجی اس سے بے خبر تھے ۔
امریکہ تجربات

ای پیپر-دی نیشن