سندھ بار کونسل نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کردیا
کراچی( وقائع نگار)سندھ بار کونسل نے بھی وزیر اعظم کے استفعے کا مطالبہ کردیا، متفقہ قرارداد منظور۔ سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین قربان ملانو کی صدارت میں ہوا جس میں قرارداد منظور کی گئی کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے میاں نواز شریف کا عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ۔سپریم کورٹ کے دو ججز پہلے ہی میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دے چکے ہیں۔ اگر وزیر اعظم مستعفی نا ہوئے تو وکلا احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ سندھ کے وکلا قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر عدلیہ پر کوئی آنچ آئی تو وکلا بھرپور مزاحمت کریں گے۔ سیاسی رہنما عدلیہ کے حوالے سے بیان بازی میں احتیاط کریں۔
سندھ بار