اس وقت جمہوریت کو صرف نوازشریف سے خطرہ ہے: خورشید شاہ: فضل الرحمان کی تنقید پر ردعمل
اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت جمہوریت کو صرف نواز شریف سے خطرہ ہے۔ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو یاد ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی نے 2014 کے دھرنے میں نواز شریف کا ساتھ دیا تھا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے وزیراعظم کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔ اب بھی جمہوریت کی خاطر نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔
خورشید شاہ