• news

فیس بک استعمال کرنیوالوں میں بھارت امریکہ سے آگے پاکستان میں صارفین ڈھائی کروڑ ہو گئے

واشنگٹن (صباح نیوز) دنیا میں بھارت میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 24 کروڑ 10 لاکھ جبکہ امریکا میں 24 کروڑ ہے اس حوالے سے بھارت نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال اڑھائی کروڑ رہی۔ ان میں ڈیڑھ کروڑ مرد جبکہ ایک کروڑ خواتین ہیں۔ صارفین کے لحاظ سے لاہور شہر سرفہرست رہا۔ جہاں لگ بھگ 52 لاکھ افراد سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق برازیل 13 کروڑ 99 لاکھ کے ساتھ تیسرے، انڈونیشیا12 کروڑ 60 لاکھ کے ساتھ چوتھے، میکسیکو ساڑھے8 کروڑ کے ساتھ پانچویں، فلپائن 6 کروڑ 99 لاکھ کے ساتھ چھٹے، ویت نام 6 کروڑ 40 لاکھ کے ساتھ ساتویں، تھائی لینڈ 5 کروڑ 70 لاکھ کے ساتھ آٹھویں، ترکی 5 کروڑ 60 لاکھ کے ساتھ نویں اور برطانیہ 4 کروڑ44 لاکھ کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔ فیس بک استعمال کرنے والا سرفہرست ملک تھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک ہے جہاں ساڑھے تین کروڑ افراد صارف ہیں۔
فیس بک

ای پیپر-دی نیشن