قرضہ معافی‘ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ٹیکسائل ملز کے قرضہ معاف کروانے کے معاملے پر دائر درخواست خارج کردی ہے جمعہ کو اےڈووکےٹ محمد انوار ڈار کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی فاضل جج نے درخواست پر محفوظ کےے گئے فےصلے کو سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردےا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختےار کےا گےا تھا کہ چےف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنی دو ٹےکسٹائل ملز کے ذمے سےنتےس کروڑ روپے کے قرضے معاف کروائے ہےں درخواست گزار نے اس ضمن مےں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ مےں درخواست دائر کی تاہم اس کوکوئی معلومات فراہم نہےں کی گئےں درخواست گزار نے اےس ای سی پی کو فرےق بناتے ہوئے عدالت سے استد عا کی تھی کہ عدالت اےس ای سی پی سے منصور ٹےکسٹائل اور آج ٹےکسٹائل کے معاف کروائے گئے قرضوں کی تفصےلات فراہم کرنے کی ہداےت دے درخواست مےں یو بی ایل بنک٬ سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو فریق بنایا گیا تھا ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر دیا تھا۔
درخواست خارج